مانسہرہ، تھانہ بٹل پولیس نے غیر قانونی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 21 جون 2025 10:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) مانسہرہ کے تھانہ بٹل پولیس نے غیر قانونی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے سخت احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی شنکیاری ماجد نسیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بٹل حمزہ خان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری ہائی ایس گاڑی کو پکڑ لیا جس سے 29 عدد نگ (بیاڑ) کے برآمد ہوئے۔ پولیس نے گاڑی مزید کارروائی اور جرمانے کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :