نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ’’آواز دو‘‘ نے عوام میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 21 جون 2025 12:46

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ’’آواز دو‘‘ نے عوام میں بین المذاہب ہم آہنگی،جسمانی تشدد،کم عمر میں شادیوں اور حقوق نسواں کے شعور کو اجاگر کرنے کے لئے محلوں اور دیہات میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا جس کا مقصد عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں رہنمائی دینا ہے اور قیام امن کے ساتھ ان کو جان ومال اور عزت آبرو کی حفاظت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نیشنل رورل سپورٹ پروگرام آواز دو تنظیم کے پراجیکٹ منیجر غلام رسول نے مانیٹرنگ مینیجر پنجاب مغیث احمد اور مانیٹرنگ آفیسر کامران خٹک،ڈیٹا سپورٹ آفیسر خالد محمود کے ہمراہ سرگودھا آمد پر ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا ملک ضیا الحق اور دیگر کے ساتھ چک 39 چرچ میں منعقدہ اجلاس میں اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے عوام کو بین المذاہب ہم آہنگی،جسمانی تشددکم عمر میں شادیوں اور حقوق نسواں کے بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اس بارے قانونی تحفظ سے روشناس کر کے حقوق کی ترجمانی کرنا ہے تاکہ قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر قیام امن کے ساتھ عوام کو جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :