چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال میں ہاؤس جاب ٹریننگ انٹریو 23 جون کو ہوں گے

ہفتہ 21 جون 2025 15:14

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) میڈیکل سپرنٹیڈنٹ (ایم ایس) چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ نے کہا ہے کہ چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال میں ہاؤس جاب ٹریننگ کے لیے انٹرویوز 23 جون صبح ساڑھے دس بجے پرنسپل آفس میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائوس جاب کیلئے پاکستان میڈیکل کونسل سے رجسٹرڈ ایم بی بی ایس ڈگری رکھنے والے طلباء اہل ہوں گے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایم بی بی ایس ڈگری، پروفیشنل سرٹیفکیٹ، فائنل ایئر کی مارک شیٹ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، سی این آئی سی، پی ایم سی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ درخواست فارم 21 جون تک سی ایم سی لاڑکانہ کے ایم ایس آفس کے ہاؤس جاب سیکشن میں جمع کرائیں۔ مزید معلومات کے لیے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔