Live Updates

اسرائیلی دہشتگردی، امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکل گیا

الفاظ ادا کرنے کے بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوری تصحیح بھی کردی

ہفتہ 21 جون 2025 16:59

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)قدرت نے امریکی سفیر کے منہ سے سچ نکلوا دیا، اسرائیل سے متعلق سچ زبان پر آہی گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم انہوں نے اپنے جملے کی فوری تصحیح بھی کردی۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر ڈوروتھی شیہ نے اسرائیل کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں دہشت گردی کررہا ہے اور افراتفری پھیلارہا ہے۔

اقوام متحدہ میں اس تاریخی سچ کے بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا کہ وہ تو یہ سب کچھ ایران کے بارے میں کہنا چاہ رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فورا اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی جانب تھا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات