خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،اعظم نذیر تارڑ

بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، وزیرقانون کا سینٹ میں اظہار خیال

ہفتہ 21 جون 2025 17:00

خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،اعظم نذیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹاکے خیبرپختونخوا کے انضمام شدہ علاقے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔حکومت کوئٹہ کراچی چمن شاہراہِ کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔5دانش سکول بلوچستان میں قائم کئے جائیں گے۔