ایم ڈی واسا ملتان کا شہرکے مختلف علاقوں کادورہ

ہفتہ 21 جون 2025 17:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) ایم ڈی واسا ملتان خالد رضا خان نے ہفتہ کے روزشہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نےدہلی گیٹ سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبے سمیت،ممتازآباد،احمد آباد میٹرو بس اسٹیشن،سمن آباد اورمختلف فلٹریشن پلانٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پرانہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہلی گیٹ چوک پر سیوریج کی 18انچ قطر کی 120 فٹ لائن تبدیل کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا خالد رضا خان نےلائن تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پرمکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موقع پر تمام ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ممتازآباد سیوریج سب ڈویژن کو ریلیف اورشکایات کے ازالے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس حوالے سے سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واٹرسپلائی آفس میں موجود ٹریکٹراورصفائی کی ناقص صورتحال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز پرصفائی ستھرائی کےعمل کو روزانہ کی بنیاد پریقینی بنایا جائے۔خالد رضا خان نے کہا کہ ملتان میں حالیہ ہیٹ ویو کے دوران فراہمی ونکاسی آب کی شکایت کو فوری طور پر دورکیا جائے۔