اوکاڑہ، موٹرسائیکل ،ٹرالرمیں تصادم ،باپ بیٹے سمیت جاں بحق

ہفتہ 21 جون 2025 19:56

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)قومی شاہراہ غربی بائی پاس اوکاڑہ پر موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم موٹرسائیکل سوار باپ 12 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرا 14 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا. ریسکیو زرائع کے مطابق قومی شاہراھ اوکاڑہ غربی بائی پاس پرایک نامعلوم 22 ویلر ٹرالر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ باپ سید محسن شاہ اور 12 سالہ بیٹا سید مبشر شاہ جاں بحق جبکہ دوسرا 14 سالہ بیٹاسید مدثر شاہ زخمی۔

(جاری ہے)

ہوگیا حادثہ کا شکار بدقسمت باپ بیٹے ملٹری ہیڈ کوارٹر کیرہائشی بتائے گئے ہیں ڈرائیور ٹرالہ سمیت موقع سے فرار ہوگیا بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور لاپروا ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ اور ریسکیو ٹیمیں موٹر بائیکس اور ایمبولینس سمیت فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کردی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں.موقع پر ضروری کاروائی کرتے ہوے باپ اور بیٹے کی ڈیڈ باڈیز سی. ایم. ایچ ہسپتال اوکاڑہ کینٹ منتقل کر دی گئیں. پولیس نے حادثہ کی تحقیقات کرنا شروع کردی ہے اور نامعلوم ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔