برطانیہ اورسوئٹزرلینڈ کا تہران سے سفارتی عملہ واپس بلالیا

جرمنی نے اسرائیل سے 64 شہریوں کو نکال لیا، اماراتی کا بھی اپنے شہری نکالنے کااعلان

ہفتہ 21 جون 2025 21:47

لندن، جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اسرائیل ایران کشیدگی کے دوران برطانیہ نے ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے بھی تہران میں اپناسفارتخانہ عارضی طور پربندکرنیکا اعلان کردیا جب کہ برطانیہ نے بھی ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جرمنی نے اسرائیل سے 64 شہریوں کو نکال لیا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران سے اپنے شہریوں کا انخلا مکمل کر نے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایک ہفتے میں ایران سے سینکڑوں امریکی شہریوں نے انخلا کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سیکڑوں امریکی شہری زمینی راستے استعمال کرتے ہوئے ایران سے روانہ ہو چکے ہیں۔