پشاور تھانہ چمکنی پولیس کی کارروائیاں، آئس غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 جون 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پشاور ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی کی ہدایت پر رورل ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے ایس پی چمکنی سرکل حامد احسان وڑائچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ آئس، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے آدھا کلوگرام آئس، ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان آفسر خان، عثمان علی اور عدنان کو گرفتار کرلیا۔ جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے آدھا کلوگرام آئس، ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :