ٰچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریگا، بینچ میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس اشتیاق ابرہیم تین رکنی بنچ میں شامل ہیں،بینچ 27 جون تک لاہور رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کرے گا، کاز لسٹ اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے،جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ لاہور رجسٹری میں سماعت کر یں گے۔