ق*ہائیکورٹ،ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 21 جون 2025 20:40

) لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ،ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس انوار حسین مال روڈسمیت 74 ڈیلرز کی درخواست پر23 جون کو سماعت کریں گے، عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے،درخواستگزاران نے موقف اپنا رکھا ہے کہ وفاقی حکومت ویپ اور الیکٹرک سگریٹ درآمد کرنے کی اجازت دیتی ہے،کسٹمز ڈیوٹی ادا کرکے کاروبار کررہے ہیں ، آئین ہر شہری کو کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب حکومت نے ویپ اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی عائد کردی ہے، ویپ اور الیکٹرانک سگریٹوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے، استدعا ہے کہ دکانوں کو سیل کر نے ، کاروبار پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔