
بلوچستان کے حقوق پر سودا بازی نہیں کرینگے ،وزیراعلی میرسرفراز بگٹی
ہفتہ 21 جون 2025 21:30
(جاری ہے)
وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2016 کے منصوبوں کو پی ایس ڈی پی سے نکال دیاگیاہے،جھالاوان میڈیکل کالج خضدار سے متعلق اجلاس بلا کر بریفنگ لینے کے بعد اس معاملے پر پالیسی بیان دونگا،کسی سکیم کو نظرانداز نہیں کرینگے اور حکومت اس حوالے سے کسی کا کوئی نقصان نہیں کریگی ۔
بعد ازاں اپوزیشن کے ممبران نے واک آئوٹ ختم کرکے ایوان کی کارروائی میں شرکت کی۔صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی نے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سماجی تحفظ کے منصوبے متعارف کرائے ،نوجوانوں کو قرضے اور روز گار کے مواقعے دیے جارہے ہیں ،بجلی کے پاور پلانٹ بنانے کے علاوہ کھاد بنانے کے یونٹ بھی قائم کئے جارہے ہیں ،گوادر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے دو سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ،واشک اپوزیشن کا حلقہ ہے اس کے باوجود اس ضلع کو بھی پانچ ارب روپےکا ترقیاتی پیکج دیاگیا ہے، اسی طرح متبادل توانائی کےمنصوبوں کے لیے پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں،کوئٹہ میں سستی سفری سہولیات کے لیے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں ،حکومت عام آدمی کی ترقی چاہتی ہے، ماضی میں وفاقی سے صوبے کو ہمیشہ ترقیاتی سیکمات کی رقم خرچ نہ کرنے کے طعنے ملتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کو بجٹ سے نکالنا خطرناک ہےمشکلات ہر جگہ ہیں مگر ایسا کرنا درست نہیں، وزیر خزانہ ہمیں پوری پی ایس ڈی پی بک مہیا کریں اور اسمبلی کے قواعد وضوابط کے مطابق طریقہ کار اپنایا جائے، اجلاس میں میر یونس زہری، زمرک خان اچکزئی، رحمت صالح بلوچ، غلام دستگیر بادینی اور دیگر اراکین نے بھی بجٹ اپنی تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 23 جون تک ملتوی کردیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.