Live Updates

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ہفتہ 21 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے جہاں پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چودھری منظور اور زمرد خان بھی شریک تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ 2025 سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ۔ملاقات میں ہارون محمود اورمفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات