خان شہید کے رفیق کار پشتونخوامیپ کے سینئر رکن شاہ غاسی آکا 87سال کی عمر میں وفات پاگئے

ہفتہ 21 جون 2025 22:30

? چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) خان شہید کے رفیق کار پشتونخوامیپ کے سینئر رکن شاہ غاسی آکا 87سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ مرحوم محمد یعقوب خان اچکزئی کے فرزند ، عبدالواسع ، عبدالہادی ، عبدالباری ، عبدالعلی ، عبدالولی اور احمد خان کے والد تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو چمن کے آبائی قدیم قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخوامیپ سمیت مختلف سیاسی وسماجی رہنماء ، کارکنان ، علماء کرام ، قبائلی عمائدین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فاتحہ خوانی(حافظ مطیع اللہ صاحب) قدیم جامع مسجد میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :