امریکی فوج نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر "بہت کامیاب حملہ" کیا ہے، ٹرمپ

اتوار 22 جون 2025 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکی فوج نے تین ایرانی جوہری تنصیبات پر "بہت کامیاب حملہ" کیا ہے، جن میں فوردو کی یورینیم افزودگی کی زیر زمین سہولت بھی شامل ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پرہفتہ کو اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم نے ایران میں تین نیوکلیئر سائٹس پر اپنا انتہائی کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے، جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔

فردو کی اہم سائٹ پر بمبزکا مکمل پے لوڈ گرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے مزید کہا کہ حملے کے بعد تمام امریکی طیارے بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں،انہوں نے عظیم امریکی جنگجوؤں کو مبارک باد بھی دی۔ ٹرمپ کا یہ اعلان صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ "دو ہفتوں کے اندر" فیصلہ کریں گے کہ آیا ایران پر حملے میں اسرائیل جیسے کلیدی اتحادی کا ساتھ دینا ہے یا نہیں۔قبل ازیں ہفتے کے روز یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ امریکا کے بی۔52 بمبار طیارے "بنکر بسٹر" بم لے کر امریکا سے باہر جا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملہ میں کس قسم کے امریکی طیارے یا بم استعمال کئے گئے۔ تہران نے دھمکی دی تھی کہ اگر ٹرمپ نے حملہ کیا تو مشرق