نوشہرہ ورکاں عیدالاضحیٰ کے ہیروز (سینٹری ورکرز)کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے پروقار تقریب کا اہتمام

اتوار 22 جون 2025 13:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) عیدالاضحیٰ 2025 کے ہیروز (سینٹری ورکرز)کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے پروقار تقریب مدینہ مارکی مٹو بھائیکے روڈ نوشہرہ ورکاں میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے عملے کی خدمات کے اعتراف میں پروقار تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ، حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، عبدالرحمن گجر سابق ایم این اے، تحصیلدار خاور حیات کھوکھر، چیف آفیسر خالد رشید و دیگر نے شرکت کی۔

ہیروز (سینٹری ورکرز) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے ہمراہ کیک کاٹا، 10ہزارروپے فی کس چیک، سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں، جن کی محنت کی بدولت عید کے دنوں میں ہماری تحصیل صاف اور عمدہ نظر آئی۔\378