uحماس کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، کھلی جارحیت قرار دے دیا

ٹ*امریکی حملہ عالمی امن و استحکام کے لیے ایک براہ راست خطرہ ہے، حماس

اتوار 22 جون 2025 18:35

mغزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران میں امریکہ کے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی امن و استحکام کے لیے ایک براہ راست خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کا مقابلہ کرے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے اقدامات کرے۔

حماس 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کر چکا ہے جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ حماس ایک مزاحمتی تنظیم اور سیاسی تحریک ہے جسے امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سمیت کئی ممالک دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔