تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، سفارت کاری کی طرف لوٹ آئیں، سوئٹرزلینڈ کی اپیل

اتوار 22 جون 2025 20:00

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)سوئٹزرلینڈ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر سفارتی عمل کی طرف لوٹ آئیں، یہ بیان امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری مراکز پر حملے اور اسرائیل کی جنگ میں شامل ہونے کے بعد دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سوئس وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ 13 جون سے اسرائیل اور ایران کے درمیان خطرناک کشیدگی، بشمول آج امریکا کے حملے، پر سوئٹزرلینڈ کو گہری تشویش ہے۔