Live Updates

x امریکہ نے ایران پرحملوں سے قبل اعتماد میں لیا تھا ، برطانیہ

اتوار 22 جون 2025 20:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)امریکا کے ایران پر حملے کے حوالے سے برطانوی وزیر تجارت کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے سے پہلے آگاہ کردیا تھا لیکن برطانیہ ان حملوں میں ملوث نہیں تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر تجارت جوناتھن رینالڈز نے انٹرویو میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے آئندہ ہفتے پروازیں شروع کرے گا۔

جوناتھن رینالڈز نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر صورتحال پر اتحادیوں سے بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ امریکہ نے اتوار کی صبح ایران میں 3 نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کیے، جس کے بعد امریکہ پہلی بار براہ راست اسرائیل کی جاری جنگ میں شامل ہوگیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکیاں خطے کو ممکنہ وسیع جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات