قمبر پولیس نے مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا

اتوار 22 جون 2025 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) شہدادکوٹ کی حدود امام بخش روڈ سے پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے پسٹل بمعہ میگزین برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عبدالوحید جانوری ولد ہیرو خان جانوری سکنہ گاوں کچی پل تحصیل قبو سعید خان ضلع قمبر شہدادکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار ڈاکو ضلع قمبر شہدادکوٹ میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایکٹو کریمنل ہے جس کا ملزمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کی جانب سے ایس ایچ او اے سیکشن انسپکٹر غلام مصطفیٰ کھوسو بمعہ پولیس پارٹی کیلئے دس ہزار کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :