Live Updates

]شام:دمشق کے چرچ میں خود کش دھماکہ،15افراد ہلاک

خودکش بمبار کا تعلق داعش سے تھا، چرچ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور پھر اپنی دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا لیا، شامی وزارت داخلہ

اتوار 22 جون 2025 22:40

۹ دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک چرچ میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ لله* شام کے دارالحکومت دمشق کے دوویلا محلے میں واقع مار ایلیاس چرچ میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بشار الاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد دمشق میں ہونے والا یہ پہلا خودکش حملہ ہے۔

(جاری ہے)

شام کی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش بمبار کا تعلق داعش سے تھا جبکہ اس نے چرچ میں داخل ہونے کے بعد فائرنگ کی اور پھر اپنی دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا لیا۔ایک سیکیورٹی ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں دو افراد ملوث تھے جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔شام کی سرکاری خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کے حوالے سے ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 9 اور زخمیوں کی تعداد 13 بتائی۔شام کی سول ڈیفنس (وائٹ ہیلمٹس) کی جانب سے حملے کی جگہ سے لائیو سٹریم کی گئی فوٹیج میں گرجا گھر کے اندر تباہی کے مناظر دکھائے گئے جن میں خون ا?لود فرش، ٹوٹے ہوئے بینچ اور عمارت کے ڈھانچے کو نقصان شامل ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات