کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا لاہور میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

پیر 23 جون 2025 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے لاہور میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس روٹ کا دورہ کیا۔وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر بلال یاسین نے انتظامات کا جائزہ لیا-کابینہ کمیٹی نے مرکزی جلوس کے روٹ، نثار حویلی اور کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا-سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی ہمراہ ہیں -ڈویژن امن کمیٹی ارکان اور علما و مشائخ بھی کابینہ کمیٹی کے ہمراہ تھے-خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں -تمام اداروں کو آپس میں مضبوط کوارڈی نیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے-پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلال یاسین نے بتایاکہ پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے-حکومت پنجاب نے جلوس کے روٹ پر سبیل کا خصوصی انتظام کیا ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہاکہ تمام اضلاع میں جا کر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے-حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ محکمے محرم الحرام سے قبل انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ممبران امن کمیٹی نے کہاکہ علمائے کرام منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دے رہے ہیں -اس موقع پر آغا شاہ حسین قزلباش و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے-بانیان اور عہدیداران نے انتظامات میں تعاون پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا-