ی*ایران پر حملہ کرنیوالے امریکی طیارے اس وقت کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا، پاسداران انقلاب

+ ایران کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا،وائٹ ہاؤس اور تل ابیب پر حکمرانی کرنے والے مجرموں کے شور سے خوفزدہ نہیں ہوں گے

پیر 23 جون 2025 04:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کو کسی بھی حملے سے تباہ نہیں کیا جا سکتا، ایران پر حملہ کرنیوالے امریکی طیارے اس وقت کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا۔

(جاری ہے)

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تعداد اور پھیلاؤ طاقت نہیں بلکہ کمزوری ہے، واشنگٹن نے پرامن تنصیبات پر حملہ کرکے خود کو جارحیت کی پہلی صف میں کھڑا کر دیا۔

پاسداران کے حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس کسی شدید ردعمل کے نتائج سے بچنے کی صلاحیت نہیں ،وائٹ ہاؤس اور تل ابیب پر حکمرانی کرنے والے مجرموں کے شور سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کیخلاف آپریشن طاقت کیساتھ جاری رہے گا، درانداری کرنے والے سخت جواب کا انتظار کریں۔