محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ،بلال صدیق کمیانہ

پیر 23 جون 2025 11:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) لاہور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے تناظر میں شہر بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،لاوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے گرد ونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنزکئے جائیں، اہم مقامات کی نگرانی کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔