غزہ سے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد

لاشیں 71سال سالہ خاتون، 19 اور تقریبا21 سال کے نوجوانوں کی ہیں،اسرائیلی میڈیا

پیر 23 جون 2025 12:25

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)اسرائیلی فوج کو غزہ سے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں مل گئیں جن میں ایک خاتون اور 2 نوجوان شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات ہفتے کو ایک فوجی کارروائی کے دوران برآمد کی گئیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میں ہمارے کمانڈرز اور جوانوں کا کامیاب کارروائی، عزم اور دلیری پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لاشیں ہفتے کو برآمد ہوئیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ غزہ میں کہاں سے انہیں نکالا گیا۔غزہ سے ملنے والی لاشیں 71 سال سالہ خاتون، 19 اور تقریبا 21 سال کے نوجوان کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :