Live Updates

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان بلاول بھٹو کی تقریر میں خلل ڈالنے پر شدید کشمکش

پیر 23 جون 2025 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان بلاول بھٹو کی تقریر میں خلل ڈالنے پر شدید کشمکش ہوئی جس کے نتیجے میں اپوزیشن لیڈر کو بھی بات نہیں کرنے دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار مداخلت کی جاتی رہی بعد ازاں جب سینیٹ کی سفارشات پر بات کرنے کیلئے قائد حزب اختلاف کو فلور دیا گیا تو پیپلز پارٹی کے اراکین نے اس پر شدید احتجاج کیا اور انہیں بات نہیں کرنے دی جس کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر جاری بحث سمیٹی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات