Live Updates

حملوں کا مقصد جوہری صلاحیت روکنا، ایران نے سفارتکاری کو دیوار سے لگایا، امریکا

پیر 23 جون 2025 15:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)امریکا نے کہا ہے کہ ایران نے سفارتکاری کی کوششوں کو دیوار سے لگایا، حملوں کا مقصد ایران کی جوہری صلاحیت کو روکنا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی مندوب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بالخصوص مشرق وسطی میں عدم استحکام کی جڑ کو سبق سکھایا، ایران پر حملے کرکے اپنے اتحادی اسرائیل کی مدد کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران دہشت گردی کا سپانسر ہے، دنیا کو محفوظ بنانا تھا، ایران خطے میں کشیدگی بڑھانے کے اقدامات سے باز رہے۔امریکی مندوب نے مزید کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کو ختم کرنے کے نعرے لگاتا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات