
وزیر خزانہ کا تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کا اعلان، 75 سال سے زائد عمرکے پنشنرز کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار
6 سے12 لاکھ آمدن پر ٹیکس شرح مزید کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 15 سال تک ذاتی رہائش پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا، ایف بی آر پانچ کروڑ روپے سے کم ٹیکس فراڈ پر گرفتاری براہ راست نہیں کرسکے گا ،محمد اورنگزیب کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
فیصل علوی
پیر 23 جون 2025
15:40

(جاری ہے)
اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے اور 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح کم کر کے صرف 1 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ 32 لاکھ روپے تک آمدن والے افراد کیلئے بھی ریلیف تجویز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کیا ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے بجٹ میں تجاویز بھی دی ہیں۔تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دیں گے۔حکومت نے مالی سال 26-2025 کیلئے ایک متوازی، متوازن اور عوام دوست بجٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا، ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوامی مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ٹیکس اصلاحات متعارف کرا رہی ہے جبکہ ٹیکس قوانین میں بہتری لانے پر بھی کام جاری ہے۔ ای کامرس پر ٹیکس تجویز کیا تھا۔ ای کامرس کو آسان نظام پر منتقل کیا ہے ان پر ٹیکس محدود ہوگا۔ گریجویٹی پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا جب کہ نجی کاروبار کو زیادہ قرض مل سکے گا۔ محمد اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔اب گرفتاری صرف تین مخصوص شرائط پوری ہونے پر ہی ممکن ہوگی۔ 5 کروڑ سے کم کے کیس میں ایف بی آر وارنٹ کے بغیر گرفتار نہیں کر سکے گی۔گرفتاری ایک افسر کی بجائے ایف بی آر کی تین رکنی کمیٹی کرے گی۔ چوبیس گھنٹوں میں ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عوام کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔زراعت پر ایک کروڑ روپے سے زائد آمدن پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔بے انکم سپورٹ پروگرام پر بیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ نے کہا کہ سولر پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کرکے دس فیصد کم کردی ہے۔ سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دی ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کو فروغ ملے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ جو افراد سولر پینلز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سولر پینلز کے کاروبار سے وابستہ افراد کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ تشویشناک ہے۔ سولر پینلز از خود مہنگے کرنے والے افراد کو کارروائی کے بارے میں خبردار کرتا ہوں۔ حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت بینظیر ہنرمند پروگرام کو مکمل وسائل فراہم کرے گی تاکہ نوجوانوں کو باہنر بنایا جا سکے۔ چھوٹے کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا جبکہ چھوٹے گھروں کیلئے 20 سالہ قرض سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔ کسانوں کیلئے الیکٹرانک وئیر ہاوس لا رہے ہیں جس سے انہیں سٹور کرنے میں مدد ملے گی۔ ای کامرس کو آسان نظام پر منتقل کیا ہے ان پر ٹیکس محدود ہو گا۔ عوام کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ظاہر شدہ معاشی وسائل سے بڑھ کر جائدادیں خریدی جاتی تھیں جن پر پابندیوں کی تجویز ہے۔کپاس پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ نجی کاروبار کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چوزوں پر فی چوزہ دس روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ حکومتی سکیورٹی پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.