
قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جانب سے مالی بل 2026ء میں تجویز کی گئی سفارشات پیش کر دی گئیں
پیر 23 جون 2025 17:58
(جاری ہے)
سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح کم کرنے اورکم سے کم تنخواہ 50 ہزار کرنے کی تجویزکو بھی تسلیم کرنا چاہئے۔ بجلی بلوں میں 200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں گردشی قرضہ کا سرچارج نہیں ہونا چاہئے۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے کہاکہ ایران پرامریکی حملہ کے بعد صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، ڈالرز میں تیل کی قیمت اورایکسچینج ریٹ کے بارے میں تفصیلات بتاناضروری ہے، توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق 1.2 ارب بیرل کا ذخیرہ موجود ہے 10 کروڑ 50 لاکھ یومیہ کھپت ہے، دنیا میں تیل کاذخیرہ 12سے لیکر15دنوں تک ہے۔انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمزکی بندش سے صورتحال گھمبیرہوسکتی ہے۔ عمر ایوب خان نے کہاکہ آنیوالے دنوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے سے ڈالرکی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے چینی برآمدکی گئی اوراب درآمدکی جارہی ہے اس چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سولر پینلز پر ٹیکس واپس لیا جائے، لوگوں کی قوت خریدکم ہوئی ہے۔ اخبارات سے صحافیوں کو نکالا جا رہا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے ایف بی آر کوگرفتاریوں کے اختیارات دینے کی مخالفت کی اورکہاکہ اس قانون کاغلط استعمال ہوسکتاہے۔ عمیر نیازی نے سینٹ سفارشات پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی سفارشات میں زیادہ توجہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے،براہ راست ٹیکسوں میں کمی پر فوکس کیا گیا ہے،ہم نے آبی ذخائر کے لئے کم فنڈز رکھے گئے ہیں۔کے فور منصوبے کے لئے کم فنڈز رکھے گئے ہیں۔ علی خان جدون نے کہا کہ سینٹ نے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔12 لاکھ تک سالانہ تنخواہ پر ٹیکس چھوٹ،پنشن میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز معقول ہے۔ ٹریکٹر اور زرعی مشینری پر ٹیکس کم کیاجائے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار درست نہیں۔ ٹرانسمیشن لائنز کے لئے بجٹ نہیں مختص کیاگیا۔ شاہدہ اختر علی نے کہا کہ آئی پی پیز کی کپیسٹی چارجزکے خاتمے کی تجویز اہم ہے،اس کی وجہ سے عوام کو حکومت کوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔ٹیکس گوشوارے آسان بنائے جائیں۔ نوید قمر نے کہا کہ فنانس کمیٹی میں ان تمام سفارشات زیر بحث آئیں اور ان میں سے جو جو لے سکتے تھے لی گئی ہیں۔سینیٹ کے پاس فنانس بل جاتا ہے، انہوں نے کچھ ایسی سفارشات بھی دی ہیں جو فنانس بل سے بالا ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ فنانس کمیٹی نے تفصیل سے بجٹ سفارشات کا جامع جائزہ لیا ہے۔ احمد چھٹہ نے کہا کہ سمال سکیل مینوفیکچرنگ کے اعداد وشمار درست نہیں،اس کا پندراں سال سے سروے نہیں ہوا۔اس کا سروے کرنے کی ضرورت ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ آن لائن خریداری پر ٹیکس درست نہیں، ای کامرس میں بہت مواقع ہیں۔اس شعبہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی
-
18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
-
لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا
-
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا
-
بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر
-
دادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
-
جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، پشاور آفس کا دورہ
-
گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم کنڈی
-
موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، مصدق ملک
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.