نیشنل کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

مردوںمیں پاکستان آرمی جبکہ خواتین میں پاکستان واپڈا نے ٹرافی اپنے نام کرلی

پیر 23 جون 2025 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایبٹ آباد میں منعقدہ نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں مردوں میں پاکستان آرمی جبکہ خواتین مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے ٹرافی اپنے نام کرلی ، خیبرپختونخوا کھلاڑی مردوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایبٹ آباد میں منعقدہ 31 ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ، 17ویں قومی خواتین کراٹے چیمپئن شپ اور چھٹی کیڈٹ اینڈ جونیئر کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ۔

قومی خواتین کراٹے چیمپین شپمیں پاکستان واپڈا نے پہلی پاکستان آرمی کی خواتین ٹیم ان مقابلوں میں دوسری جبکہ سندھ کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر چھ سونے اور چار چاندی کے تمغے جیتے جبکہ پاکستان آرمی کہ حصے میں دو سونے تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے ائے سندھ نے ایک سونے ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے،مردوں کے 31 ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے 8 گولڈ ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، خیبرپختونخوااور پنجاب نے ایک گولڈ ، ایک سلور ایک برانز میڈل کے ساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن ، جبکہ پاکستان واپڈا چھ سلور میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر رہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سکول ایبٹ اباد بریگیڈیر ظفر محمود عباسی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب خواتین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں میڈلز سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے ان کے ہمراہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئر مین محمد جہانگیر ، خیبرپختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر شاہ فیصل، سینئر نائب صدر خالد نور سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون میں منعقدہ خواتین کے 17 ویں قومی کراٹے مقابلوں کے آخری روز مزید دو تمغوں کا فیصلہ ہوا ان میں 45 کلوگرام سے کم ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں سندھ کی ثمرا اعجاز پراچہ نے اپنی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت پاکستان واپڈا کی مضبوط کھلاڑی حافظہ اقرا منور کو شکست دے کر خواتین ایونٹ میں سندھ کے لیے پہلا سونے کا تمغہ جیتا پاکستان واپٹا کی حافظہ اقرا منور کے حصے میں چاندی اسلام اباد کی مصباح خان اور پاکستان آرمی کی سائرہ مشترکہ طور پر کانسی کے تمغے کی حقدار قرار پائیں اسی طرح خواتین ایونٹ کے آخری ٹیم کمیتے مقابلوں میں میدان پاکستان واپڈا کے ہاتھ رہا پاکستان واپڈا کی لائبہ ضیاء، مہر النسا ،ماہم بتول اور فخر النسا پر مشتمل ٹیم نے کراٹے میں اپنی بھرپور مہارت کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اپنی ٹیم اورادارے کے لیے سونے کا چھٹا تمغہ حاصل کیا ان مقابلوں میں پاکستان آرمی کی ثنا کوثر، ماہم گل، آرزو اور حنا خان پر مشتمل ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ انفرادی کاتا میں پاکستان آرمی کی فرشتہ اور ٹیم کاتا میں پاکستان آرمی کی نازنین ،ایمن ،زاہرہ اور فرشتہ پر مشتمل ٹیم نے پاکستان آرمی کے لیے سونے کے تمغے جیتے مجموعی طور پر ان مقابلوں کے اختتام پر پاکستان واپڈا نے چھ سونے اور چار چاندی کے تمغوں کے ساتھ خواتین ایونٹ کی چیمپین شپ ٹرافی اپنے نام کی پاکستان آرمی کی ٹیم ان خواتین مقابلوں کی رنراپ قرار پائی۔

اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈیر ظفر محمود عباسی نے کامیاب خواتین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،میڈلز سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔