Live Updates

فرانس نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کردیا

پیر 23 جون 2025 21:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)فرانس نے اپنے شہریوں کے اسرائیل سے انخلا کے لیے فوجی طیارہ اسرائیل بھیج دیا۔عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ فرانس کی جانب سے اسرائیل بھیجا جانے والا فوجی طیارہ ان پرائیویٹ طیاروں کے علاوہ ہے جو اسرائیل سے فرانس کے شہریوں کو نکالنے کے لیے مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ذرائع نے بتایا ہے فرانسیسی شہریوں ابتدائی طور پر اسرائیل سے قبرص منتقل کیا جارہا ہے۔اسرائیل میں فرانسیسی شہریوں کے تعداد 2 لاکھ 50 ہزار ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :