مہوڈنڈ جھیل کالام میں ہر قسم کی تعمیرات اورخرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی

پیر 23 جون 2025 22:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب نے مہوڈنڈ جھیل کالام میں ہر قسم کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات/تجاوزات اور خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی، یہ حکم ساٹھ (60) دنوں کیلئے نافذ العمل رہے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مہوڈنڈ جھیل کالام میں متعلقہ محکموں کے کسی اطلاع یا منظوری کے بغیر بڑے پیمانے پر مبینہ غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں اور مہوڈنڈ جھیل کالام میں ہر قسم کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات پر پابندی لگانا ناگزیر ہے تاکہ جھیل کے قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ جنگلات کی اراضی کو بھی محفوظ رکھا جا سکے جس کیلئے مہوڈنڈ جھیل ضلع سوات کے قدرتی حسن کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہیں تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی تباہی سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :