جے یو آئی رہنمائوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کا دورہ ،تاجروں سے ملاقات، احتجاج میں شرکت کی دعوت

پیر 23 جون 2025 22:36

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)جے یو آئی ضلع صوابی کے زیرِ اہتمام (کل) منگل 24جون کو امن چوک صوابی میں ناروا لوڈشیڈنگ اور بد امنی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے جمعیت علما اسلام کے صوبائی فنانس و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی نورالاسلام خان ، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد ابراہیم، تحصیل امیر مولانا عبدالصمد ، حافظ عطا الرحمن ، مفتی طارق ضیا ، اویس علی شاہ اور ملک الیاس خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کا دورہ کیا اور صدر تاجران صوابی یاسر خان و دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی اور احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوابی بار کونسل کے صدر طیب زمان، ایڈووکیٹ سابقہ صدر دانیال ایڈووکیٹ ، سلیم خان ایڈووکیٹ، جے ایل ایف جنرل سیکرٹری انعام اللہ ایڈووکیٹ، راشد سہیل ایڈووکیٹ، عزیز خان ایڈووکیٹ، افتخار خان ایڈووکیٹ، شہریار خان ایڈووکیٹ، نورداد خان ایڈووکیٹ، قیصر خان ایڈووکیٹ، دانیال خان ایڈووکیٹ، مبصر خان ایڈووکیٹ، عاقل خان ایڈووکیٹ، شیر خان ایڈووکیٹ،تنویر اللہ ایڈووکیٹ، توصیف ایڈووکیٹ، احمد خالد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی موجود تھے۔