راولپنڈی، فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں جیولر اور جواں سال خاتون کو ابدی نیند سلا دیا گیا

پیر 23 جون 2025 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) راولپنڈی میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں جیولر اور جواں سال خاتون کو ابدی نیند سلا دیا گیا ایک واقعہ کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر تھانہ صادق اباد کے علاقے میں دو تولہ زیورات کی فروخت پر لین دین کے تنازعہ پر عمران نامی ملزم نے فائرنگ کی سے جیولری شاپ کا مالک عقیدہ عباسی جان کی بازی ہار گیا بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل ملزم نے دو تولے سونا فروخت کیا رقم کی کمی پیشی پر تکرار کے بعد ملزم نے فائرنگ کر دی پولیس ادھر گلزار قائد کے علاقہ میں مدینہ کیش اینڈ کیری کے سامنے پل پر نامعلوم ملزمان نے جواں سال لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔