
ایران کا جنوبی اسرائیل میں پاور پلانٹ پر میزائل حملہ، بجلی کی فراہمی متاثر
پیر 23 جون 2025 20:25
(جاری ہے)
اسرائیلی فوج نے ’ایکس‘ پر ایک بیان میں کہا کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے اوپر ایک میزائل کو بلند فضا میں اڑتے دیکھا گیا، جس کے بعد فاصلے پر متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کم از کم 4 مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں ایک اشدود اور ایک مغربی مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ہے تاہم ان مقامات کی نوعیت یا وہاں کیا نشانہ بنایا گیا، اس بارے میں واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں، کیونکہ اسرائیل میں فوجی سنسر شپ کے تحت ویڈیوز یا معلومات شیئر کرنے پر سخت پابندیاں عائد ہیں اور خلاف ورزی پر قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔اس وجہ سے اس بات کی تصدیق کرنا مشکل ہے کہ کون سی تنصیبات یا علاقے متاثر ہوئے ہیں اور نقصان کی نوعیت کیا ہے۔13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد سے، اطلاعات کے مطابق ایران نے اب تک تقریباً 450 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں نہیں لکھی
-
اماراتی وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری
-
جنوبی کوریا میں استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
-
اسرائیلی فوج غزہ شہر کو تباہ اور فلسطینیوں کو بھاگنے پر مجبور کر رہی، اقوام متحدہ
-
جوہری پروگرام کبھی ترک نہیں کریں گے،شمالی کوریا کا اعلان
-
سعودی عرب کا خطے کی پہلی ثقافتی یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
-
مودی نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کر دیا
-
فلسطین کیلئے ٹرمپ کا بیس نکاتی پلان، یورپی ممالک نے بھی حمایت کردی
-
ٹونی بلیئر کو امن منصوبے کا حصہ بنانے پر عالمی رہنمائوں کی شدید تنقید
-
قطرنے حماس کو 20 نکاتی مجوزہ امن منصوبہ پیش کردیا
-
کینیڈا نے بھارت کے بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
-
غیر ملکی فلموں پر سو فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.