ًکوئٹہ میں شدید گرمی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے عذاب بن گئی افسر شاہی بے حسی کی تصویر بن گئی

W شہریوں کو گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس کی بدترین قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسائل کے مستقل حل کی بجائے حکام بالا صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں مولانا عبدالرحمن رفیق

پیر 23 جون 2025 20:35

ذ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما رکن مرکزی مجلس شوری شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر رہنماں نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری شدید گرمی میں بدترین بجلی بندش کا سامنا کر رہے ہیں سریاب بھوسہ منڈی مشرقی و مغربی بائی پاس پشتون باغ اور دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے شہریوں کو گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس کی بدترین قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے مسائل کے مستقل حل کی بجائے حکام بالا صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں شیشے کے محلات میں بیٹھی افسر شاہی کو زمینی حقائق اور عوامی مشکلات کا کوئی ادراک نہیں انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ اور گردونواح میں فوری طور پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔