پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے دو سالہ ٹیکنیشئنز کے سالانہ و سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز

پیر 23 جون 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے دو سالہ ٹیکنیشئنز کے سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز ہو گیا۔سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر شعیب اسلم نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب بھر کے 26 اضلاع میں 56 اور آزار جموں کشمیر کے 3 امتحانی مراکز میں پیپر لیا جا رہا ہے، ان امتحانات میں تقریبا 37000 طلباو طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی تاریخ کا ایک بڑا امتحان ہوگا، میڈیکل ٹیکنیشئنز کے 17 مختلف کورسز کے امتحانات جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میڈیکل فیکلٹی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے امتحانات کو مربوط نظام کے تحت یقینی بنا رہی ہے۔ پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے ذریعے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے کری کولم بہتر بنانے اور اوورآل نظام میں بہتری لانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق اس کاوش پر سیکرٹری پنجاب میڈیکل فیکلٹی ڈاکٹر شعیب اسلم کی کاوش کو سراہا۔