پاکستان کی دمشق میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

پیر 23 جون 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پاکستان نے شام کے شہر دمشق کے نواحی علاقے ڈویلہ میں مار الیاس چرچ میں ہونے والے خودکش بم حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ بیان کے مطابق پاکستان غم کی اس گھڑی میں شام کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کی کوششوں کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔