Live Updates

وفاقی حکومت کی طرز پرصوبائی حکومت بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے،میئر پشاور حاجی زبیر علی

پیر 23 جون 2025 23:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج ا ور شیلنگ افسوسناک ہیں ، خیبرپختونخواحکومت ہوش کے ناخن لیں اور وفاقی حکومت کی طرز پرصوبائی حکومت بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ جس طرح صوبائی حکومت باہرنکل کر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا جمہوری حق سمجھتی ہیں تو ا سی طر ح سرکاری ملازمین بھی اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانا اپنا حق سمجھتے ہیں، اگرصوبائی حکومت انکی آواز نہیں سنتی ،ان سرکاری ملازمین کے ساتھ بات چیت نہیں کرتی تو احتجاج کرنا انکا جمہوری حق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھ میں ہیں جس میں عوامی مفاد کم اوراپنا ذاتی مفاد زیادہ رکھتے ہیں ہم سرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کااعلان کرتے ہیں کیونکہ ان ہی سرکاری ملازمین کی وجہ سے عوام کو سہولیات فراہم ہو رہی ہے، لہذاحکومت سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات منظور کریں جس طرح وفاقی حکومت نے تنخواہیں بڑھائی ہے تو اسی طرز پر صوبائی حکومت بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے کیونکہ بجٹ سے قبل صوبائی حکومت نے وفاق کو قرضے دینے کی آفرکی تھی تو صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور سرکاری ملازمین انکا جائز حق دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ آج کے ا حتجاج میں خواتین کی بڑی تعدادشریک تھی اور ان پر شیلنگ کرنا انتہائی افسوسنا ک ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :