ہمارے حجاج کی واپسی کے مراحل آسان بنانے کے لیے سعودی قیادت کے اقدامات لائق تحسین ہیں،ایران

منگل 24 جون 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ایران نے اپنے حجاج کرام کی واپسی کے مراحل کو آسان بنانے اور ہرممکن تعاون فراہم کرنے پرسعودی قیادت کی تعریف کی ہے۔سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے ) کے مطابق یہ بات ایرانی قونصل جنرل حسن زرنکار نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حجاج کی واپسی کو آسان بنانے پر سعودی قیادت کا تعاون لائق تحسین ہے،مملکت کی انتظامیہ نے مثالی انتظامات کیے جن کی جنتی تعریف کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حجاج کو مملکت میں مثالی سہولتیں فراہم کی گئیں جن میں ایئرپورٹ پر اترنے سے لے کر فوری امیگریشن سروسز و دیگر خدمات شامل ہیں۔قونصل جنرل نے اپنی اور ایرانی سفیر کی جانب سے مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جن کی جانب سے ایرانی حجاج کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اداروں کو فوری ہدایات جاری کی گئی تھیں۔یاد رہے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت حج و عمرہ کو مملکت میں موجود ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی تک تمام ممکنہ سہو لتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے ایرانی حجاج کو عرعر بارڈر کراسنگ کے ذریعے واپس بھیجا جا رہا ہے۔