
انروااور فلسطینی اتھارٹی کی مدد کے لئے 230 ملین ڈالر مختص کردیے،یورپی کمیشن
منگل 24 جون 2025 10:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ انروا کو غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر خدمات کی مد میں 58 ملین ڈالر فراہم کیے گئے،یہ تنظیم 2023 کے اواخر سے اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو امداد اور شیلٹر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،اسرائیلی فوج کے بعض حملوں میں اقوام متحدہ کے عملے اور امدادی ایجنسی کی ویئر ہاؤسز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یورپی کمشنر نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لئے ہماری حمایت ثابت قدمی سے جاری ہے، فلسطینی اتھارٹی اور اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو 202 ملین یورو کی اس (پہلی) قسط کے ذریعے ہم اپنے غیرمتزلزل سیاسی اور مالی عزم کی توثیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز کمیشن کے 2025-2026 کے لیے فلسطین کی بحالی کے پروگرام کا حصہ ہیں جو ایک ارب 84 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے،اس امداد کے ذریعے یورپی یونین نے فلسطینی عوام کے لئے اپنی حمایت اور دو ریاستی حل کے کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا جس کا اعلان اپریل میں یورپی یونین-فلسطینی اتھارٹی کے درمیان اعلٰی سطح کے مذاکرات کے دوران کیا گیا تھا۔ کمشنر سوکا نے کہا کہ یورپی یونین کو غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال اور مغربی کنارے کے بگڑتے ہوئے حالات پر گہری تشویش ہے، ہم ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے لئے پرعزم ہیں جس کی بنیاد دو ریاستی حل پر مبنی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا اپنا جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
-
ابوظہبی میں پاکستانی ڈاکٹر محمد فرحان کے زیرِ اہتمام آموں کا شاندار میلہ
-
پاکستان بزنس فورم نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
جنگ بندی کی خلاف ورزی پراسرائیل اور ایران دونوں سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
-
اسرائیلی حملے میں ایران کے ایک اور ایٹمی سائنسدان شہید، مجموعی تعداد 17 ہوگئی
-
اماراتی فضائی حدود مکمل بحال، فلائٹ شیڈول متاثر
-
جنگ بندی سے پہلے ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
-
ایران نے میزائل حملوں میں 4 اسرائیلوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کر دی
-
دنیا کو مبارکباد، امن کا وقت آگیا ہے، ٹرمپ کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ
-
اسرائیل کا صدر ٹرمپ کی تجویز کردہ جنگی بندی کی تجویز قبول کرنے کا اعلان
-
دبئی میں بڑے پیمانے پر ویزہ فراڈ میں ملوث 21 افراد کو سزائیں
-
دبئی میں غیرقانونی بیڈ سپیس اور تقسیم شدہ کمروں کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.