پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلم امریکا میں ریلیز

فلمThe Queen of My Dreams کی کاسٹ میں امرت کور، نمرہ بچا، حمزہ حق، گل رعنا، سمیت دیگر شامل ہیں

منگل 24 جون 2025 13:04

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلمThe Queen of My Dreams امریکا میں ریلیز کردی گئی۔

(جاری ہے)

فوزیہ مرزا کی ڈائریکشن پر مبنی فلم ایک پاکستانی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ٹورنٹو میں رہائش پذیر ہے۔ فلم کو کینیڈا اور پاکستان میں شوٹ کیا گیا۔پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ مہر جعفری نے فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ فلم کی کاسٹ میں امرت کور، نمرہ بچا، حمزہ حق، گل رعنا، سمیت دیگر شامل ہیں۔