
کوئٹہ، مزدا بس اورپٹرول سے بھرے لوڈنگ رکشے میں تصادم ، 6 مسافرجاں بحق 10 افراد زخمی
حادثے میں زخمی کئی افراد کی حالت تشویشناک، افسوسناک حادثہ کوئٹہ میں مغربائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں اندرون شہر چلنے والی مزدا بس اور پیٹرول سے بھرے لوڈنگ رکشے میں تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی، لاشوں وزخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل علوی
منگل 24 جون 2025
12:50

(جاری ہے)
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدا بس نواں سے ہزار گنجی جا رہی تھی کہ راستے میں پیٹرول سے لوڈ رکشے سے ٹکرا گئی۔
ٹکر کے فوراً بعد رکشے میں موجود پیٹرول نے آگ پکڑ لی، جس نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم جائے وقعہ پر پہنچ گئی۔ وین میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جلالپور بھٹیاں میں تیز رفتار بس کی درخت سے ٹکر، 3 مسافر جاں بحق، 3 مسافر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سندھ سے بتایا گیاتھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ افسوسناک حادثہ جلالپوربھٹیاں کے قریبی علاقہ میں پیش آیاجہاں موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے قابو ہوگئی اور درخت سے جا ٹکرائی تھی۔ مسافر بس مظفر گڑھ سے گجرات جا رہی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی تھی۔ پولیس کامزید کہنا تھا کہ بس میں سوار مسافروں کا تعلق سندھ سے تھا جوگجرات جارہے تھے۔ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔قبل ازیں بھی پنجاب کے علاقہ لیہ میں لیہ میں نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں تھیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
ایران، اسرائیل جنگ بندی پر سعودی عرب، روس، چین اور یورپی یونین کا خیر مقدم
-
ایران اسرائیل سے خوش نہیں ہوں، دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ٹرمپ
-
پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں پر مبنی ہیں، چیئر مین سینٹ
-
وفاقی وزیر مصطفی کمال کی زیرصدارت پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس، پولیو کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور آئندہ حکمت عملی پر غور
-
ایران نے اپنے سے بڑے دشمن کا جارحانہ مقابلہ اور شاندار دفاع کیا، خواجہ آصف
-
اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، مشاہد حسین
-
علی امین گنڈاپور نے مائنس عمران خان کردیا، بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں، علیمہ خان
-
سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
-
صوبائی وزیر و چیرمین خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
-
حکومت کے کہنے پر نوبیل پرائز ملتا تو زرداری کے پاس دو دو ہوتے، بیرسٹر گوہر کا دلچسپ تبصرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.