Live Updates

اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، مشاہد حسین

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم کے جال میں پھنس چکے ہیں، سینئر سیاستدان کا بیان

منگل 24 جون 2025 17:03

اسرائیل ایران کیخلاف جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، مشاہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے لکھا کہ اب گیند امریکی کورٹ میں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگجو نیتن یاہو کو قابو میں کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی بے ہودہ جنگ میں مزید ممالک کو گھسیٹنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم کے جال میں پھنس چکے ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین، روس، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے لیے اہم وقت ہے، یہ 5 ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات