Live Updates

بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ،ن لیگی رہنما

منگل 24 جون 2025 14:52

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) مسلم لیگ (ن) سرگودہا کے رہنما ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے مشکل وقت گزر چکا ہے اب عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے سابقہ دور حکومت میں بچھائی گئی معاشی سرنگیں صاف کردی ہیں موجودہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں اس سے اچھا بجٹ نہیں آسکتا تھا۔ یقیناً یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے جس پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا نے کہا کہ ہماری اولین کوشش عوام کو ریلیف پہنچانا ہے جس کیلئے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات