عبدالحکیم،چند روزسے گھر سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نہر سے مل گئی

یہ وقوعہ ذاتی دشمنی ، گھریلو ناچاقی قتل یا حادثہ ہے بلال کی موت معمہ بن گئی

منگل 24 جون 2025 14:58

عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)مخدوم پور کے رہائشی محمد خالد کا صاحبزادہ محمد بلال جو کہ گزشتہ چند روز سے گھر سے لا پتہ تھا کافی تگ و دو اور تلاش کے بعد آج معصوم بچے بلال کی نعش گیارہ اے ایچ کے قریب نہر سے ملی تو علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر لواحقین اور پولیس تھانہ مخدوم پور موقع پر پہنچ گئی متوفی بلال کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے یہاں امر بھی قابل فکر ہے کہ یہ وقوعہ ذاتی دشمنی ، گھریلو ناچاقی قتل یا حادثہ ہے بلال کی موت معمہ بن گئی ہے اس بارے مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے _

متعلقہ عنوان :