پنڈی مظفرآباد اے سی کوچ سروس کے نام پر کوسٹرز کے مالکان نے مسافروں کو چونا لگانا شروع کر دیا

منگل 24 جون 2025 15:17

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پنڈی مظفرآباد اے سی کوچ سروس کے نام پر کوسٹرز کے مالکان نے مسافروں کو چونا لگانا شروع کر دیا ہے خراب اے سی والی کوچز نے مسافروں کا جینا حرام کر دیا اے سی کوچز کے بکنگ مرکز راولپنڈی اور مظفراباد میں مسافروں کو یہ بتایا نہیں جاتا کہ اس کوچ کا اے سی خراب ہے بچوں والے مسافر بلبلا اٹھتے ہیں شدید گرمی میں مسافر متاثر ہو رہے ہیں کرایہ اے سی کا لیا جاتا ہے جبکہ سفر شروع ہوتے ہی کہا جاتا ہے کہ کھڑکیاں کھول لیں ڈرائیور اکثر اعلان کرتے پائے جاتے ہیں کہ میں نے مالکان کو بارہا کہا ہے کہ اے سی ٹھیک کروا دیں لیکن انہوں نے نہیں کرایا محکمہ ٹریفک پولیس آزاد کشمیر سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سول سیکرٹیریٹ سٹاپ اور کوالا کراس پیر مسافروں سے دریافت کریں کہ اے سی کی سروس کیسی رہی اگر ایسی خراب پایا جائے تو موقع پہ جرمانے کیے جائیں شکریہ-