بی آئی ایس پی اور ایچ بی ایل کے حکام کا اجلاس، رقوم کی تقسیم کے معاملات پر غور

منگل 24 جون 2025 16:45

بی آئی ایس پی اور ایچ بی ایل کے حکام کا  اجلاس،  رقوم کی تقسیم کے معاملات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹرمحمد طاہرنور نے سینٹرل زونل آفس کراچی میں پارٹنر بینک حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد تیسری سہ ماہی (Q3) کے دوران ادائیگیوں کے عمل میں پیش آنے والے تکنیکی اور انتظامی مسائل کا جائزہ لینا اور آئندہ چوتھی سہ ماہی (Q4) کی قسط کی ادائیگی کے لیے ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے عملی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینا تھا۔

اجلاس میں بی آئی ایس پی سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی شیخ، ڈائریکٹر محمد اکرم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ جبکہ بینک کی جانب سے شیخ عمیر اسد (سینئر پروڈکٹ منیجر)، سمرین شمشیر (بزنس ہیڈ) اوراللہ نواز (کلسٹر منیجر) اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :