لیسکو صارفین پربلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

منگل 24 جون 2025 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، نیپرا نے کمپنی کی درخواست پر سماعت کر کے 8ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دی۔

لیسکو آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کے صارفین سے بلز وصول کرے گی، ایک سال کے دوران صارفین کو 8ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا ہو گی۔ لیسکو نے 2019 سے 20 کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔کمپنی نے 2020-21اور 2021-22کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔