ایران کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید

سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران سے ایک میزائل داغا گیا،اسرائیلی فوج

منگل 24 جون 2025 17:56

تل ابیب /تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کر دی۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل پر میزائل حملے کی خبر جھوٹی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تردید اسرائیلی فوج کی جانب سے سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کا الزام عائد ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ سیز فائر کا وقت شروع ہونے کے بعد ایران سے ایک میزائل داغا گیا ہے جس کے بعد ملک کے شمالی علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔اسرائیلی فوج نے اپنے عوام کو اگلے نوٹس تک محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات کر دی ہے۔اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیلی فوج کو تہران پر حملوں کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔